Advertisement

سعودی فضائیہ کا یمن سے آنے والے 2 جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

June 12, 2019
 

ریاض(شاہدنعیم)سعودی رائل ایئرفورس نے پیر کی صبح یمن کی طرف سے آنیوالے 2 ڈرون جاسوس طیارے مار گرائے جو کہ ایران نواز حوثی ملیشیا نے مملکت کے شہر خمیس مشیط کی سمت بھیجے تھے۔ عرب اتحاد کی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے منگل کو بتایا کہ حوثی ملیشیا بارہا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں کر رہی ہے تاہم اس کی معاندانہ اور غیر ذمے دارانہ کارروائیوں کا مقصد پورا نہیں ہو رہا اور ہر بار ان ڈرون طیاروں کا پتہ چلا کر انہیں مار گرایا جاتا ہے۔ ترجمان نے باور کرایا کہ مملکت اس طرح کی دشمنانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کی رعایت کرتے ہوئے مناسب جوابی اقدامات پر عمل درامد کا قانونی حق رکھتا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں