Advertisement

چین نے امریکا کا مقابلہ کرنے کیلئے بھارت سے مدد مانگ لی

June 12, 2019
 

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے امریکا کا مقابلہ کرنے کیلئے بھارتی حکومت سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، چینی حکام نے بھارتی حکومت سے رابطہ کرکے امریکا کی جانب سے دنیا بھر میں یکطرفہ اور جارحانہ تجارتی پالیسیوں کیخلاف مل کر کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ ژانگ ہان ہوئی کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی رسہ کشی اور امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی کشیدگی بھارت اور چین کے درمیان بات چیت کے حوالے سے اہم موضوع ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ امریکا دونوں ملکوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوششیں کر رہا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں