Advertisement

پی ایس پی کارکنوں کا قتل‘بانی متحدہ سمیت 7ملزمان کے وارنٹ جاری

June 12, 2019
 

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رضویہ سوسائٹی میں پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے دفتر پر حملہ اور دو کارکنان کے قتل کے مقدمے میں ایم کیو ایم بانی الطاف حسین سمیت 7ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم ،آصف حسنین عرف پاشا، بسمہ ناز سمیت 7مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔منگل کو مقدمے کی سماعت ہوئی ۔


مکمل خبر پڑھیں