Advertisement

مولانا نورالہدیٰ کی رحلت امت مسلمہ کا بڑا نقصان ہے،قاری عثمان

June 12, 2019
 

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)جمعیت علمائے اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ شیخ القرآن و الحدیث مولانا نورالہدیٰ عظیم محدث، فقیہ اور سیاسی رہنما تھے۔ ان کا سانحہ ارتحال امت مسلمہ کا بڑا نقصان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی واپسی پر جامعہ ربانیہ قصبہ کالونی میں تعزیت کے موقع پر ان کے صاحبزادوں سے گفتگو اور بعد ازاں تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کے پہلے امیر تھے اور انہوں نے کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم سے ملک میں نفاذ اسلام کی جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔


مکمل خبر پڑھیں