Advertisement

17تا 22 گریڈ کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی

June 12, 2019
 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک اور سیکرٹری انجمن اساتذہ غفران عالم نے ایک مشترکہ بیان میں گریڈ 21 اور گریڈ 22 کے تمام سرکاری ملازمین کے لئے اگلے مالی سال میں تنخواہوں کو منجمد کرنے اور ان میں کوئی اضافہ نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے ایسی کسی تجویز کا براہ راست اثر ملک بھر کے اساتذہ پر پڑے گا۔لہذا انجمن اساتذہ ایسی کسی بھی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ایسی تجویز پیش کرنے والے حلقوں کی توجہ ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان کی طرف دلاتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ مہنگائی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے جیسے گریڈ ایک تا سولہ اضافہ کئے جانے کی تجویز ہے ویسے ہی سترہ تا بائیس گریڈ کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے۔


مکمل خبر پڑھیں