رانی پور اور گرد و نواح میں دودھ کے فی کلو پر 35 روپے اچانک اضافہ

June 12, 2019

رانی پور (نامہ نگار) رانی پور اور گرد و نواح میں دودھ کا فی کلو 85 روپے سے 120 روپے ہو گیا اچانک دودھ کے فی کلو پر 35 روپے اضافہ ہونے سے لوگ سخت پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں انتظامیہ بھی تحرک لینے میں غیر سرگرم ہے عام لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی ہوشربا مہنگائی نے گذران مشکل کر دیا ہے اب تو شیرخوار بچوں کی نشوونما کے لئے اور عام لوگوں کے استعمال کے لئے دودھ جیسی اہم ضرورت کو مہنگا کر کے عوام کو مزید پریشان کر دیا ہے حکومت سندھ اور ضلع انتظامیہ بھی اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔