Advertisement

پاکستان ، آسٹریلیا کی ٹیموں میں بڑا ٹیلنٹ ہے، آسٹریلوی ہائی کمشنر

June 12, 2019
 

آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، دونوں ممالک کی قومی ٹیموں میں بڑا ٹیلنٹ پایا جاتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ امید ہے کہ میچ بارش سے متاثر نہیں ہو گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قومی ٹیموں میں بڑا ٹیلنٹ پایا جاتا ہے ، ثنا میر نے دنیا کی ٹاپ اسپنر بننے کا اعزاز حاصل کیا ، جبکہ ٹینس اسٹار ایش بارٹی نے پروفیشنل کرکٹ کھیلی اور بریک کے بعد جب ٹینس میں واپس آئیں تو انہوں نے فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر کے ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹمیں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہونا چا ہیے۔

ثناء کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کو ٹاپ فور میں رہنے کے لیئے جیت کی بڑی ضرورت ہے ، اللہ کرے آج انگلینڈ میں سورج نکلے، بارش کی وجہ سے پوائنٹس کی تقسیم بڑی اہمیت اختیار کر جائے گی۔


مکمل خبر پڑھیں