Advertisement

برطانیہ،تیز اور ہلکی بارشیں رواں ہفتے بھی جاری رہیں گی

June 12, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


برطانیہ میں تیز اور ہلکی بارشیں رواں ہفتے بھی جاری رہیں گی۔

رواں ہفتے بھی بارش کی پیش گوئی میٹ آفس نے جاری کر دی ہے ،موسم کے لئے یلو وارننگ آف رین بھی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔

یلو وارننگ کے ساتھ میٹ آفس نے فلڈ وارننگ بھی جاری کی ہے یعنی بارش کے مسلسل جاری رہنے والے سلسلے کے باعث سیلاب آنے کا خدشہ بھی ہے۔

بارش سے ٹرین سروس بھی متاثر ہو رہی ہے اس لئے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی ٹرین کا شیڈول چیک کر لیں۔

میٹ آفس کے مطابق بدھ کے روز ملک کے کئی حصوں میں ساٹھ سے اسی ملی میٹر بارش اور جمعرات کو ممکن ہے کہ سو ملی میٹر تک بارش ریکارڈکی جائے گی۔


مکمل خبر پڑھیں