Advertisement

قومی ٹیم کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا جائے گا

June 12, 2019
 

ٹاؤنٹن میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان، پچ فاسٹ بولنگ کے لئے ساز گار ہوئی تو 4 فاسٹ بولرز کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹاؤنٹن کی پچ فاسٹ بولنگ کے لئے سازگار ہے، حسن علی ، عامر اور وہاب ریاض پہلے ہی مجوزہ ٹیم کا حصہ تھے تاہم پچ اگر فاسٹ بولرز کے لئے زیادہ مدد گار ہوئی تو 4 فاسٹ بولر کی شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے گیارہ کھلاڑی وہی ہوں گے جو انگلینڈ کے خلاف کھیلیں گے، اضافی فاسٹ بولر کی شمولیت کی صورت میںشاداب کی جگہ شاہین آفریدی کو ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ٹاؤنٹن میں موسم خشک اور سرد رہنے کا بتایا گیا ہے ، تاہم بارش کا خدشہ تقریباً ختم ہوگیا ہے اور درجہ حرارت 9 ڈگری ہے اور ہوائیں چل رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مطلع فی الحال ابرآلود ہے ، میچ میں اوور کاسٹ کنڈیشن رہے گی مگر دونوں ٹیموںکے درمیان ورلڈ کپ کا آج ہونے والا میچ مکمل میچ ہونے کا امکان ہے۔


مکمل خبر پڑھیں