Advertisement

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، شنیرا کس ٹیم کی حمایت کرینگی؟

June 12, 2019
 

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں ان کی اہلیہ شنیرا اکرم 60 فیصد پاکستان اور 40 فیصد آسٹریلیا کی ٹیم کے ساتھ ہونگی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلروسیم اکرم کا کہنا ہے کہ شنیرا چاہتی ہیں کہ آج کا میچ بارش کی نذر ہوجائے ۔

ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف مقابلے کے لئے آج میدان میں اترے گی۔ میچ ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

ٹاؤنٹن میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میچ میں بارش کے خدشات ٹل گئے اور مکمل میچ ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

وسیم اکرم کا اس اہم میچ کے بارے میں کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ ہونا دونوں ٹیموں کیلئے اہم ہے، دونوں ٹیمیں اس میچ میں دو پوائنٹ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہےورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 10 ویں مرتبہ مدمقابل ہوں گی ، اب تک 9میچوں میں آسٹریلیا نے پانچ اور پاکستان نے چار میچز جیتے ۔


مکمل خبر پڑھیں