Advertisement

روس ،منشیات کے الزام میں گرفتار صحافی رہا

June 12, 2019
 

روس میں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار صحافی کو عوامی احتجاج پر رہا کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کےمطابق فری لانسرایون گولونوف کو گزشتہ روز رہا کیا گیا ہے، روسی وزیرداخلہ نے تسلیم کرلیا کہ صحافی کیخلاف جرم ثابت نہیں ہوسکا اور اس پر عائد تمام الزامات واپس لے لئے گئے ہیں۔

روسی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صحافی کی رہائی کا فیصلہ فارنسک بایولوجیکل، فنگر پرنٹس اور جینیٹک ٹیسٹ کی بنیاد پر کیا گیا، صحافی کی گرفتاری پر محکمہ جاتی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ صحافی کی گرفتاری پر صدرپیوٹن سے دواعلیٰ عہدیداروں کی برطرفی کا مطالبہ کرینگے۔

واضح رہے کہ صحافی کو گزشتہ ہفتے ماسکو سے گرفتار کیا گیا تھا، دوران حراست اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔


مکمل خبر پڑھیں