Advertisement

شنگھائی تعاون تنظیم کا 19واں اجلاس کرغستان میں ہوگا

June 12, 2019
 

شنگھائی تعاون تنظیم کا 19واں سربراہی اجلاس 13 اور14 جون کو کرغستان کےشہر بشکیک میں ہوگا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے متعلق ایس سی او سیکریٹری جنرل ولادی میر نوروف کا کہنا ہے کہ بشکیک اجلاس تنظیم کے کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط کرنے میں خصوصی کردار ادا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کرغستان کی صدارت میں تنظیم کی کامیابیوں اور مزید پیشرفت کے امکانات کاجائزہ لیتے ہوئے مزید تعاون کے منصوبوں پر گفتگو ہوگی، مالیات، سرمایا کاری، نقل و حمل، توانائی، زراعت کے شعبوں میں رکن ممالک کے درمیان گہرے تعلقات پر بھی خصوصی توجہ رکھی جائے گی۔

ولادی میر نوروف کےمطابق بشکیک اجلاس میں علاقائی روابط کو مضبوط کرنے، منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون، ماحولیاتی تحفظ ، صحت، کھیل کے شعبوں میں دستاویزات پر دستخظ بھی متوقع ہیں۔

اجلاس میں افغانستان کے معاملے پر بھی گفتگو کی جائے گی، اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت ،آبزرور ریاستیں اور انٹرنیشنل تنظیمیں شریک ہونگی۔

واضحرہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 8 رکن ممالک، 4آبزرور ریاستیں اور 6 ڈائیلاگ پارٹنرز ہیں، رکن ممالک میں چین، بھارت، قازقستان، کرغستان، پاکستان ، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں