Advertisement

روس میں گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گئی

June 12, 2019
 

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کی ہائی وے پر گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا کر سڑک پر الٹ گئی۔

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کی ہائی وے پر ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک وین ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے نہ صرف ڈرائیونگ کر رہا تھا بلکہ دیگر گاڑیوں کو بھی اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اسی کوشش میں گاڑی بے قابو ہوئی اور ایک گاڑی سے ٹکراتے ہوئے بیچ سڑک پراُلٹ گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ وین ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


مکمل خبر پڑھیں