Advertisement

ابہا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا حملہ، 26 افراد زخمی

June 12, 2019
 

سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا راکٹ حملہ، 26 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان سعودی اتحاد ترکی المالکی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے سعودی ایئرپورٹ ابہا کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا جس میں 26 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں،8 زخمی اسپتال میں داخل ہیں ،جبکہ 18 زخمیوں کو طبی امداد کےبعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کا اقدام جنگی جرم کے زمرے میں آتاہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حوثی باغی ایران سے اسلحہ حاصل کر رہے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں