Advertisement

کامیڈی کرائم فلم’شافٹ‘کا رنگا رنگ پریمیئر

June 12, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایکشن سے بھرپورہالی ووڈ کامیڈی کرائم فلم شافٹ کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر رونقیں بکھیریں جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔

ٹم اسٹوری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ایف بی آئی ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے دوست کی پراسرار موت کے محرکات معلوم کرنے کیلئے اپنے والد کے ساتھ کھوج میں نکل پڑتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں رچرڈ راؤنڈ ٹری،سیمیول ایل جیکسن،جیسی اْشر،ایلگژینڈرا شپ،ریگینا ہال،روبی جانز اور میتھڈ مین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم 14جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔


مکمل خبر پڑھیں