Advertisement

گرفتاریاں عمران خان کے خوف کی عکاس ہیں، مریم نواز

June 12, 2019
 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گرفتاریاں عمران خان کے خوف کی عکاس ہیں۔

مریم نواز نے ظفر وال میں تھیلسمیا میں مبتلا ن لیگی کارکن ذکی الرحمٰن کے گھر جاکر عیادت کی اور ان سے نواز شریف اور حمزہ شہباز کےلئے خصوصی دعا کرنے کا کہا۔

میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران خان کو پتا نہیں کل کس بات کا غصہ تھا،اب یہ ڈرامے نہیں چلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زبان اور سوچ اپنی نہیں لوگ ڈرتے ہیں وہ اچانک کیا بول دیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان لوگ پوچھیں کہ پیاز،چینی کیوں مہنگی کی تو کہنا نواز شریف کو گرفتار کرایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خان صاحب، جب لوگ پوچھیں کہ پٹرول کیوں مہنگا ہوا تو کہنا آصف زرداری کو گرفتار کیا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں