Advertisement

’راج کماری کی حکومت ختم ہوچکی، ظل سبحانی اندر ہیں ‘

June 12, 2019
 

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اب راج کماری کی حکومت ختم ہوچکی ، ظل سبحانی سلاخوں کے پیچھے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان بدل چکا ہے، اب ہر بیٹی راج کماری ہے،قوم کی یاد داشت کمزور نہیں ہے، یاد ہے کہ کس نے کہا تھا کہ پاکستان سے باہر انکی کوئی جائیداد نہیں ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہملک میں لوٹ مار کرنے والے خاندان کے ا فراد کو تو شرم سے گھر سے باہر ہی نہیں نکلنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس قوم کے مسیحا ہیں، جبکہ انکوائری کمیشن بننے پر آپ کی چیخیں جائز ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پچھلے ساٹھ سال کا قرضہ 6 ہزار ارب تھا، پچھلے دس سال میں 24 ہزار ارب بڑھا، اس لیے پچھلے دس سال کا حساب لے رہے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں