Advertisement

سندھ کابینہ کا پولیس آرڈر پر غور ،اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری

June 12, 2019
 

سندھ کابینہ نے آئی جی پولیس کی پولیس آرڈر پر آبزرویشن تفصیلی طور پرسنی۔کابینہ نے گورنر سندھ کی آبزرویشن پر بھی تفصیلی غور کیا۔

کابینہ نے غور کے بعد کہا کہ یہ پولیس آرڈر 2002 ،پولیس کے اختیارات پر کوئی قدغن نہیں لگا رہا۔دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کابینہ کو بتایا کہ کابینہ کی سب کمیٹی نے حزب اختلاف کے لیڈر، سول سوسائٹی اور اُن کے وکیل سے بھی اس قانون پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈی آئی جی اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کی تقرریاں اور تبادلے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی پولیس کی مشاورت سے ہوں گی۔

پولیس ایکٹ پرلگ بھگ پونے دو گھنٹے تک غور وخوض کے بعد اسے منظور کرلیا گیا۔اس بل کی کابینہ نے کل اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

جبکہ سندھ کابینہ نے دیگر چھوٹی موٹی ترامیم کی بھی منظوری دے دی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں