Advertisement

پی ٹی آئی فرانس کی ممبر سازی مہم کا آغاز

June 12, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاکستان تحریک انصاف فرانس کی جانب سے ممبر سازی مہم 2019ء کا باضابطہ آغاز کردیا گیا، تقریب میں پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان بھی کیا گیا۔

اس حوالے سے اٹلی اورسیز کنونشن کا اعلان بھی کیا گیا، جس میں بلاتفریق سیاسی و مذہبی وابستگی سب کو مدعو کیا جائے گا۔

اورسیز کنونشن میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، وفاقی وزراء کے علاوہ نامور صحافی و عسکری لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

پروگرام کے آرگنائزرز چوہدری اشفاق جٹ، چوہدری عبدالرحمان تارڑ نے مہمانوں کی آمد پر خوش آمدید کہا۔

تقریب کا آغاز حافظ محمد معظم کی تلاوت کلام پاک اور نعت سے ہوا، جبکہ شہدا ئے وطن عزیز اور استحکام پاکستان کےلئے دعا بھی کرائی گئی۔

تقریب میں یاسر اقبال خان اور مہمان خصوصی میاں آفتاب احمد نے ورلڈ کانفرنس اٹلی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر یاسر اقبال خان، افضال ڈھل، اکرام رانجھا، چوہدری مقصود، صفدر ہاشمی، طاہر اقبال، ابرار کیانی، ملک عابد، خالد پرویز چوہدری، عمر رحمان، زاہد ہاشمی، مشتاق خان جدون، ملک عنصر آف پیری فیت، ملک اصغر برہان، میاں ناظم احمد، خان سجاد خان، مظہر اقبال گوندل سہیل بھدر، شکیل بھٹی مرچ مصالحہ والے اور دیگرنے شرکت کی۔

تقریب میں نئے شامل ہونے والے بھاری تعداد میں نوجوانوں کو پارٹی پرچم کا دوپٹہ اور ٹوپی بھی پہنائی گئی اور فارم پر کرکے نئی ممبر شپ کا باقائدہ آغاز کیا گیا۔

بعد ازاں شرکا کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور ملک عابد کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کا بھی اعلان کیا گیا۔


مکمل خبر پڑھیں