Advertisement

قومی ٹیم کی آسٹریلیا سے شکست پر مداح مایوس

June 12, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے تاہم وہ اب بھی پر امید ہیں کہ ٹیم بھارت کو ہراکر ٹورنامنٹ میں شاندار کم بیک کرے گی۔

ٹائو نٹن میں پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد فینز کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی روایت ہے کہ اس نے ہمیشہ کم بیک کیا ہے، امید ہے اس بار بھی ٹیم کم بیک کرے گی اور بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کرے گی۔

ایک مداح نے تو یہ تک کہہ دیا کہ اب تک جو کچھ ہورہا ہے ویسا ہی انیس سو بانوے میں بھی ہوا تھا اس لئے امید ہے کہ اس ورلڈ کپ کا اختتام بھی انیس سو بانوے جیسا ہی ہو، تاہم مداحوں نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں پاکستان کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔

مداحوں کا کہنا تھا کہ بولرز نے میچ پکڑ لیا تھا، کیچز ڈراپ نہ ہوتے تو رنز اور کم ہوتے، بیٹنگ نے غلطیاں کیں جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو شکست ہوئی، مداحوں نے بھارت کیخلاف میچ میں شاداب خان کو ٹیم میں واپس شامل کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔


مکمل خبر پڑھیں