Advertisement

5 وکٹیں لینے پر خوش ہوں، عامر

June 13, 2019
 

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ 5 وکٹیں لینے پر خوش ہوں، لیکن میچ جیت جاتے تو زیادہ خوشی ہوتی۔

قومی فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ اس وکٹ پر بس ایریا ہٹ کرنے کی بات تھی، اب ہمیں ہر میچ جیتنا ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ اگر ہم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے تو میچز ضرور جیتیں گے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


واضحرہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف 30 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے ہرا دیا۔


مکمل خبر پڑھیں