Advertisement

شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی،ایم کیو ایم پاکستان

June 13, 2019
 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ا یم پاکستان کی رابطہ کمیٹی ،ایم کیوایم پاکستان ضلع غربی سے تعلق رکھنے والے اراکین سندھ اسمبلی علی خورشید، صداقت علی، عدیل شہزاد اور باسط خان ، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، اراکین سندھ اسمبلی نے اورنگی ٹاؤن بلدیہ سائیٹ سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کے بڑےاور طویل بریک ڈاؤن پر کہا کہ شدیدگرمی حبس اور ہیٹ ویو میں بجلی کانہ ہونا شہریوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے ۔


مکمل خبر پڑھیں