Advertisement

وفاقی وزير مذہبی امور کا بوہری برادری کی درسگاہ کا دورہ

June 13, 2019
 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزير برائے مذہبی امور پير نور الحق نے کہا ہے کہ صحابہ کرام کے کردار کو کوئی مسلمان چيلنج نہيں کرسکتا وزيراعظم نے کوئی متنازعہ بات نہيں کی جس پر ايشو بنايا جارہا ہے،بدھ کو کراچي ميں بوہری برادری کی درسگاہ جامعتہ السيفيہ کے دورے کے بعد ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے وفاقی مذہبی امور کا کہنا تھا کہ صحابہ کرامؓ قابل تعظيم ہيں، ايک سوال کے جواب ميں انہوں نے کہا کہ چاند مسئلہ شرعی ہے ليکن دين سائنس سے متنازع نہيں ہے، انہوں نے جامعتہ السيفيہ کے مختلف حصوں کا دورہ کيا، ترجمان جامعتہ السيفيہ زوہيب علی نے کہا کہ وزير اعظم کی ہدايت پر وفاقی وزير کا دورہ خوش آئند ہے۔


مکمل خبر پڑھیں