Advertisement

سودی نظام اللہ پاک سے اعلان جنگ کے مترادف ہے،جمعیت ن

June 13, 2019
 

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائےاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ سودی نظام اللہ پاک سے اعلان جنگ کے مترادف ہے،جب تک ملک میں سودی نظام ہوگا کسی بھی شعبے میں ملک ترقی نہیں کرسکتا وزیر اعظم کا تقریر میں ریاست مدینہ کے طرز کے نظام کے نفاذ کے دعوے اور دوسری جانب سودی سطح پر نوجوانوں کو قرضہ جات دینے کے اعلانات ایک دوسرے سے تضاد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جن حکمرانوں نے بھی سودی نظام کو تحفظ دیا ہے ان حکومتوں سے نہ عوام خوش ر ہے نہ ہی ملکی معیشت ترقی کرے گا ،بلکہ ان حکومتوں نے اپنی حکومت کی مدت بھی پوری نہیں کرسکی جس کی زندہ مثال نواز شریف کی حکومت ہے جس نے اپنے دور حکومت میںمولانا تقی عثمان کی سربراہی میں سود کے خلاف فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا سودی نظام کو تحفظ دیکر اسلامی شرعی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا اور وہ اقتدار سے جیل پہنچ گئے بعد میں وہ جب بھی حکومت میں بر سر اقتدار رہے تو سودی نظام کو تحفظ دیا۔


مکمل خبر پڑھیں