Advertisement

کوئٹہ اورکچلاک میں ٹریفک حادثات، بچہ جاں بحق‘دوخواتین زخمی

June 13, 2019
 

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ اور کچلاک میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میںگیارہ سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہو گئیں پولیس کے مطابق امداد چوک کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں رکشے میں سوار خاتون زخمی ہو گئی جبکہ پشین سے کوئٹہ آنے والی بس تیز رفتاری کے باعث کچلاک میں پل سے ٹکرا گئی جسے کے نتیجے میںبس کے دروزاے کے قریب بیٹھا گیارہ سالہ بچہ اسرار احمد ولدناز محمد قریبی نالے میں گر کر جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہو گیاضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔


مکمل خبر پڑھیں