تیمور زاہد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

June 14, 2019

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)مانچسٹر کے بزنس مین چوہدری زاہد کے فرزند تیمور زاہد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ان کے انگریزدوستوں کی بڑی تعداد نے بھی دعائیہ تقریب میں شرکت کی، زاہد تیمور کے خاندان کا آبائی تعلق پاکستان کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے، تمام خاندان70کی دہائی سے مانچسٹر میں آباد ہے، مانچسٹر سے تمام کمیونٹیز کے افراد نے اس نوجوان کی موت پر لواحقین سے اظہارِ افسوس کیا۔ نماز جنازہ میں ہر آنکھ اشکبار تھی، مرحوم کے والد چوہدری زاہد برٹش پاکستانی کمیونٹی کے نوجوانوں کو ہمیشہ سپورٹس کے میدانوں میں لانے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔