ڈائیور کے ساتھ کھیلتے دریائی بلے کی ویڈیو وائرل

June 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کہتے ہیں دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہوتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس دریائی بلے کو ہی دیکھ لیں جسے نیا دوست مل گیا ہے۔

دوستی کے یہ خوبصورت مناظربرطانیہ کی کاؤنٹی Northumberland کے سمندرمیں اُس وقت دیکھے گئے جب سمندر میں ڈائیونگ کیلئے آئے Ben Burvilleنامی نوجوان کو دریائی بلے نے اپنا دوست بنالیا۔

بلا خوب مزے سے نہ صرف نوجوان کے ساتھ کھیلتا دکھائی دیابلکہ کبھی اس کے سوئمنگ گلاسز لینے کی کوشش کرتا تو کبھی پیار کااظہار کرنے لگتا۔

دریائی بلے کے دلچسپ انداز پر نوجوان بھی خوب محظو ظ ہوا اور یہ منظر اپنے دوست کی مدد سے کیمرے میں قید کروا لئے۔