امریکی سینیٹ میں بحرین اور قطر کو ہتھیار فروخت نہ کرنے کی قراردادیں مسترد

June 15, 2019

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی سینیٹ نے بحرین اور قطر کو اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت روکے جانے کی دو قراردادیں واپس کر دی ہیں ،سینیٹ میں 43کی حمایت اور 56 ارکان کی مخالفت سے بحرین سے متعلق قرارداد امور خارجہ کمیٹی سے واپس لے کر مکمل ایوان کی جانب سے غور و خوض کی سفارش کی۔ قطر سے متعلق قرارداد پر مخالفت اور موافقت میں 57 اور 42 ووٹ پڑے۔