حمزہ اور سلمان شہباز کیخلاف مشتاق چینی کا بیان ریکارڈ

June 15, 2019

حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی نے بطور وعدہ معاف گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

مشتاق چینی کا شہباز شریف کے دونوں صاحبزادوں کے خلاف بیان جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری عاطف خان نے ریکارڈ کیا۔

حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے مبینہ فرنٹ مین کا دفعہ 164 کا بیان ریکار ڈ کیا گیا۔

نیب لاہور کی ٹیم مشتاق چینی کو دفعہ 164کا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد اپنے ہمراہ لے گئی۔

مشتاق چینی کو گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔

چیئرمین نیب کے سامنے مشتاق چینی نے اقرار جرم کرکے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست کی،جو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے منظور کرلی تھی۔