سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ ویرات کوہلی کے نام

June 16, 2019

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ہی ملک کے کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف ویرات کوہلی نے اولڈ ٹریفورڈ (مانچسٹر) گرائونڈ پر یہ ریکارڈ بنایا۔

ویرات کوہلی نے سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کا ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 11ہزار رنز بنانےکا ریکارڈ توڑ دیا۔

سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ 17برس بعد ٹوٹا ہے،انہوں نے یہ سنگ میل 276 میچوں میں عبور کیا تھا جبکہ ویرات کوہلی نے صرف 222میچز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

ویرات کوہلی بھارت کے تیسرے اور دنیا کرکٹ کے 9ویں بیٹسمین ہیں،جنہوں نے 11ہزار کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر، کمار سنگاکارا، رکی پونٹنگ، سنتھ جے سوریا، مہیلا جے وردھنے، انضمام الحق، جیک کیلس اور سارو گنگولی نے یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔