امیر قطر اتوار کو پاکستان کا دورہ کریں گے

June 17, 2019

امیر قطر تمیم بن حمد الثانی اتوار کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امیر قطر کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔

قطری سفارت خانے کے اعلامیے کے مطابق دورے کے دورانیے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

قطری سفارتخانے کا کہنا ہے کہ دورے سے متعلق تفصیلات سے کل آگاہ کر دیا جائے گا۔