شکست کے باوجود ٹیم کو سپورٹ کریں، آفریدی

June 17, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ٹیم کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ کل کی شکست کے بعد ہمارے میڈیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ میری یہی گزارش ہے کہ اس ٹیم کو شکست کے باوجود سپورٹ کریں کیونکہ جب یہ جیتتے ہیں تو سب ساتھ ہوتے ہیں، ہار میں ساتھ رہیں تو جیت بھی مقدر بن جاتی ہے۔

آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے اسٹارز ہیں، ہمیں انکی ہرممکن سپورٹ کرنی چاہئے۔