کینیڈا میں فائرنگ،2 افراد زخمی

June 18, 2019

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ 2 افراد کو اسلحہ سمیت پولیس نے گرفتار کر لیا۔فائرنگ کے وقت کینیڈا کے وزیراعظم قریب ہی موجود تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باسکٹ بال کی چیمپئن بننےوالی کینیڈین ٹیم ٹورنٹو ریپٹرز کی پریڈ میں فائرنگ کی گئی جس میں وزیر اعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی ، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اعلیٰ حکام کو ہجوم سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

کینیڈین ٹیم کی جیت پر جشن منانے کے لیے20 لاکھ افراد موجود تھے۔پولیس نے اسلحہ سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔