پولینڈ یورپین گیمز کا میزبان، ہاکی تنازع حل ہونے کی امید

June 18, 2019

سافٹ بال ڈے کی تقریب میں پی اواے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل عارف حسن و دیگر کیک کاٹ رہے ہیں

پی ایچ ایف ایڈہاکی کمیٹی کے ارکان نے شہر میں دو روز کے قیام کے دوران کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے دونوں گروپس کے نمائندوں سے ملاقات کی اور کراچی ہاکی کے تنازع کو حل کرنے کے لئے ان کا موقف سنا، ایڈ ہاک کمیٹی کے سر براہ کرنل آ صف ناز کھوکھر نے جنگ کو بتایاکہ ملاقات حوصلہ افزا رہی ، دونوں گرپ کے ارکان شہر میں ہاکی کو ترقی اور فروغ دینے کے خواہش مند ہیں، دونوں گروپ کی جانب سے سید حیدر حسین اور کامران اشرف کی سر براہی میں نمائندوں نے الگ الگ ملاقات کی،انہوں نے کہا کہ اب ہم لاہور جاکر اپنی رپورٹ پی ایچ ایف کو پیش کریں گے۔یورپین گیمز کی میزبانی پولینڈ کو مل گئی ہے جو 2023 میں پولینڈ کے دو شہروں کارکوف اور مالو پولسکا میں ہوں گے، اس ایونت کی میزبانی کے لئے پولینڈ کے علاوہ کسی دوسرے ملک نے پیش کش نہیں کی تھی، جس کے بعد پولینڈ کو میزبانی مل گئی جس کا باضابطہ اعلان 22جون کو ہوگا۔حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نام کو تبدل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کا نیا نام پاکستان اسپورٹس ایجوکیشن اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ رکھنے کا اشارہ دیا ہے، ساتھ ہی اس کے اختیارات میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔ اس فیصلے سے حکومت نچلی سطح پر تعلیمی اداروں میں بھی کھیلوں کی صورت حال کو کنٹرول کرسکے گی، وفاقی حکومت کی ٹاسک فورس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی فیڈریشنز میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بھی تبدیلی لائی جائے ، جبکہ نچلی اور تعلیمی اداروں کی سطح پر بھی کھیوں میں اقدامات کی ضرورت ہے جس کے لئے رواں سال جولائی سے ملک میں اسپورٹس ایجوکیشن، کھیلوں کے ایونٹ اور اس کے بنیادی ڈھانچے پر توجہ دی جائے گی، نئے فیصلے کے تحت حکومت نے جہاں فیڈریشنز کی گرانٹ ختم کردی گئی ہے، جبکہ ملک میں عالمی معیار کے کوچزٹرینرز، نیوٹریشن ماہرین تیار کئے جائیں گے، ملک میں کھیلوں کے نئے پلان کی منظوری جلدوفاقی کابینہ سے لی جائے گی جس کے بعد بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کریں گی۔

مہمان خصوصیڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سائوتھ شرجیل کریم کھرل کمشنر کپ باسکٹ بال ٹور نامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے

کراچی کے تاریخی اور قدیم ترین آغا خان جیم خانہ( گارڈن) کے زیرِ اہتمام بوائز اینڈ گرلز سمر کرکٹ کوچینگ کیمپ غا خان جیمخانہ کرکٹ گرا ئونڈ پر شروع ہوگیا،ایک ماہ جاری رہنے والے سمر کیمپ میں 8 سے 19 سال کے بوائز ہفتہ میں 4 دن جمعرات سے اتوار صبح 9 سے 12 جبکہ گرلز شام 3 بجے سے شام 6 بجےتربیت حاصل کرینگے، کوالیفائڈکوچیز کیمپ کے شرکاءٕ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے علاوہ کرکٹ کے بنیادی اسرارموز سے آگاہی کے ساتھ ساتھ گیم پلاننگ ، نظم ضبط، فزیکل فٹنس اور دیگر پر خصوصی توجہ دینگے۔ کیمپ کے دوران پاکستان کے موجودہ اور سابق ٹیسٹ و انٹرنیشنل کرکٹر بھی دورہ کرینگے۔ عمر کولٹس کرکٹ کلب نے پہلا گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں پاک جمخانہ کو 10 رنز سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔ آغا سلمان ، عمر صدیق کی نصف سنچریوں اور عادل سردار کے پانچ وکٹوں نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ فائنل کے اختتام پر رنگون والا گروپ کے رضوان حیدر اور جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن راشد قریشی نے انعامات تقسیم کئے ۔ وقار حسین کو اے کے جے کی ڈائریکٹرامبرین خان جدون نے میں آف دی میچ ایوارڈ دیا ، وقار حسین ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین حیدر علی بہترین بولر اور لال کمار آل رائونڈر قرار پائے۔افریقا کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ 21 جون سے 19 جولائی تک مصر میں کھیلا جائے گا جس میں 24ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ مصر کو گروپ اے میں زمبابوے، یوگینڈ اور ڈی آر کانگو کا چیلنج درپیش ہو گا۔ ایونٹ میں شریک 24 ٹیموں کو چھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں سافٹ بال کی تاریخ میں پہلی باردوانٹرنیشنل ایونٹس منعقد ہونے جارہے ہیں سافٹ بال ایشیاء کوچنگ کلینک اور اولمپک سولیڈیٹری ٹیکنیکل کورس کا انعقاد پاکستان میں اس کھیل کی ترقی و فروغ اور ہمارے کوچز اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کوسامنے لانے میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا ان ایونٹس کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اپنا بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کرے گی اس کے ساتھ ساتھ انٹراسکولز چیمپئن شپ اور انٹرسٹی سافٹ بال لیگ نئے ٹیلنٹ کی دریافت میں معاون ثابت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے و رلڈ سافٹ بال ڈے کے موقع پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر وسیم ہاشمی، سیکریٹری احمدعلی راجپوت، فیڈریشن کی چیئرپرسن تہمینہ آصف، ایس ایس اے کے سیکریٹری محمدذیشان مرچنٹ، محمد ناصر، مرادحسین، فراز اعجاز و دیگربھی موجود تھے، بعد ازاں جنرل عارف حسن نے آصف عظیم کے ہمراہ ورلڈ سافٹ بال ڈے کاکیک کاٹ کرتقریبات کاباقاعدہ آغاز کیا۔کمشنر کراچی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتا حی میچ میں عثمان کلب نے پیٹریشین اسٹار باسکٹ بال کلب کو شکست دے دی،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سائوتھ شرجیل کریم کھرل نے افتتاح کیا ۔اس موقع پر کموڈور ثاقب جمل خٹک،علی رضا ،شاہدہ پروین کیانی،خالد جمیل شمسی، انجینئر سید محفوظ الحق ،عبدالناصر ، محمد افضل ،محمود یعقوب، محمد رفیق ،اعجاز احمد قریشی اور ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان اوردیگر موجود تھے ۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے کراچی پولیس باسکٹ بال ٹیم کی بحالی کا اعلان کیا۔