لاہور: ڈولفن فورس نے سگنل پر نہ رکنے والے نوجوان کو گولی مار دی

June 19, 2019

لاہور کے علاقے گلبرگ میں سگنل پر نہ رکنے پرڈولفن فورس نے نوجوان کو گولی مار دی، فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔

زخمی نوجوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا دوا لینے کے لیے گیا تھا کہ ڈولفن فورس کے اہلکار نے اسے گولی مار دی۔

علاقہ ایس پی بلال ظفر کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری کریں گے جس کے بعد قانون کے مطابق ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ڈولفن فورس کے ہاتھوں زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔