ہیتھرو ایئرپورٹ 2026 تک تیسرا رن وے تعمیر کرےگا

June 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


لندن (پی اے)ہیتھرو ائرپورٹ 2026ء تک تیسرا رن وے تعمیرکرلے گا اور2050ء تک اس کی توسیع مکمل ہوجائے گی۔ یہ بات اس کے ماسٹر پلان میں کہی گئی ہے جو منگل کو شائع ہوا ہے۔ توسیعی منصوبے کو شدید مخالفت کا سامنا ہے تاہم ائرپورٹ نے کہا ہے کہ اس نے مقامی کمیونٹیز اور دوسرے سٹیک ہولڈرز سے بات کی ہے۔ تجاویز اب 13ستمبر تک عوامی مشاورت کے لئے کھلی ہیں۔ تیسرے رن وے کی تجویز 29سال قبل پیش کی گئی تھی۔ 1990ءمیں رن وے کی گنجائش کی سٹڈی میں کہا گیا تھا، ہیتھرو کی توسیع عظیم ترین فوائد مہیا کرے گی۔ 2003ء میںفضائی ٹرانسپورٹ کے مستقبل کے بارے میں گورنمنٹ پیپر میں ہیتھرو پر تیسرے رن وے کی سفارش کی گئی تھی۔ 2007ء میں ہیتھرو کا توسیع منصوبہ شائع کیا گیا جس میں تیسرا رن وے اور چھٹا ٹرمینل شامل تھا۔ 2010ء میںلب ڈیم کولیشن نے لندن کے ائرپورٹوں پر نئے رن ویز مسترد کردیئے تھے۔ 2015ء میںائرپورٹس کمیشن نے ہیتھرو پر تیسرے رن وے کی سفارش کی 2018ء میںدارلعوام نے رن وے پلانز کے حق میں ووٹ دیا، 2019ء میں عوامی مشاورت کا آغاز ہوا۔ مقامی اور ماحولیاتی گروپوں نے دلیل دی ہے کہ ہیتھرو کی توسیع اور تیسرا رن وے تعمیر کرنے کا مطلب شور اور آلودگی کی ناقابل قبول سطحیں اور پروازوں میںاضافے سے برطانیہ کے کاربن کے اخراج میں اضافہ ہوگا۔ تنقید کے جواب میں منصوبے میںائرپورٹ کے لئے کم اخراج والا زون وضع کیا گیا ہے جس کا مطلب ان لوگوں کے لئے اضافی چارجز ہوںگے جو ائرپورٹ زیادہ آلودگی والی گاڑی لائیں گے۔ ہیتھرو نے کہا ہے کہ وہ بہتر پبلک ٹرانسپورٹ لنکس پر عمل کررہی ہے اور رات کو وقفہ کی تجویز دے رہی ہے جس کے تحت لوکل کمیونٹیز کو سٓاڑھے 6گھنٹے فراہم کئے جائیں گے جس کے دوران کوئی پرواز نہیں ہوگی۔ توسیع کے لئے ہیتھرو کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایما گلتھورپ نے کہا ہے کہ توسیع کے مرکز کے طور پر اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہمیںماحولیات کا کتنا خیال ہے ہم ائرپورٹ کے پارٹنرز، لوکل کمیونٹیز اور حکومت کے ساتھ کام کررہے ہیں، منصوبے میںان لوگوں کو مجوزہ معاوضہ دینے کی تفصیلات بھی ہیں جن کے مکانات توسیع کے لئے گرائے جائیں گے، مجموعی طور پر 761گھر گرائے جانے کی توقع ہے جن میںلانگ فورڈ کا پورا دیہات شامل ہے۔ ہیتھرو نے کہا ہے کہ وہ اپنے لازمی خریداری زون کے گھروں اور مؒلحقہ علاقوں میںکچھ مکانات کے لئے مکمل مارکیٹ ویلیو کے ساتھ 25فیصد اضافی رقم ادا کرے گی گو مالکان مشاورتی ویب سائٹ پر اپنے ایڈریس کی چیکنگ کرکے یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ آیا وہ حقدار ہیںیا نہیں۔ کمپین گروپوں نے تعمیر پر غصے کے ساتھ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سٹاپ ہیتھرو ایکسپنشن کے کوآرڈینیٹر رابرٹ بارنسٹون نے کہا ہے کہ ہیتھرو پلان بننے کے قابل ہیں۔ ایک اور گروپ کے سربراہ جان سٹیورٹ نے کہا ہے کہ اس منصوبے کے مقامی لوگوں پر برسوں تک شدید اثرات ہوسکتے ہیں تعمیر سے رخنہ اندازی، گھروں کا انہدام اور روزانہ مزید 7سو سے زائد طیاروں کی پروازیں اس میں شامل ہیں۔