ویتنام نے سابق کمیونسٹ رہنما ہو چی من کی لاش محفوظ بنانے کیلئے روس سے مدد مانگ لی

June 21, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) ویتنام نے سابق کمیونسٹ رہنما ہو چی من کی لاش کو محفوظ بنانے کیلئے روس کے چار سائنسدانوں سے مدد مانگ لی ہے۔ کمیونسٹ رہنما ہو چی من کی لاش ان کی موت کے بعد یعنی آج سے 50؍ سال قبل حنوط کی گئی تھی اور دارالحکومت ہنوئی کے میوزیم میں شیشے کے بکس میں موجود ہے۔ ہر سال ہزاروں سیاح میوزیم میں یہ بکس دیکھنے آتے ہیں۔