’فروزن 2 ‘کا نیاٹریلر جاری

June 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


والٹ ڈزنی پکچرز کی2013ء کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ’فروزن‘کے سیکوئل’فروزن 2 ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

افسانوی کہانی دی اسنو کوئین سے ماخوذ فروزن فیورکی ہدایتکاری ایک بار پھر کرس بک اور جینیفر لی نے کی ہے جس میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے لیے کرسٹین بیل،ایڈینا مینزل،جوناتھن گروف اورجوش گیڈ سمیت دیگر فنکاروں کی آوازیں عکسبند کی گئی ہیں۔

پیٹرڈیل ویکو کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اب اسنو کوئین ایلسا،اینا،کرسٹوف اور اولاف کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی سلطنت کی تاریخ جاننے کیلئے جنگلات کا رخ کرتے ہیں۔

فلم 22 نومبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔