Advertisement

’سرکاری اسپتالوں میں تمام طبی سہولیات دستیاب ہیں‘

June 23, 2019
 

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے لئے تمام طبی سہولیات دستیاب ہیں۔

صوبائی وزیرصحت نے رات گئے اچانک خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا، ایم ایس نے وزیر صحت کو اسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میںبریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب سرکاری اسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لاکر دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹر دکھی انسانیت کی خدمت کر کے اللہ کی خوشنودی حاصل کررہے ہیں، ہم پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں