حب: گڈانی کے سمندر میں دوافراد ڈوب کرجاں بحق

June 23, 2019

کراچی سے پکنک منانے کے لئے آنے والے دو افرادگڈانی کے پھوکاڑہ بیچ پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق دونوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے گڈانی رولر ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کراچی کے رہائشی ہیں،جن کی شناخت ابراہیم اور سعد کے نام سے ہوئی ہے، ابراہیم لیاقت آباد اور متوفی سعد گلبرگ کا رہائشی ہے۔