اے سی ایل سی نے اتوار بازاروں کے باہرکیمپ لگائے

June 24, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی کار لفٹنگ سیل کی جانب سے تمام اتوار بازار جہاں کاریں اور موٹر سائیکل فروخت کی جاتی ہیں پر عوام کی سہولت کے لیئے کیمپ لگا ئے گئے ،کیمپ میں موجود اہلکاروں نے جدید ٹیکنالوجی اور کرائم ڈیٹا کی مدد سے موقع پر ہی گاڑیوں کی تصدیق کی جبکہ مشتبہ گاڑیوں کو چیک کرنے کے ساتھ بازار میں آنے والی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو بھی چیک کیا گیا۔