2024 اولمپکس، فرانس کا وزیٹرز کو فضائی ٹیکسی کی سہولت دینے کا منصوبہ

June 24, 2019

پیرس( اے ایف پی) فرانس کا 2024میں ہونے والے پیرس اولمپکس کے مہمانوں کو ایئرپورٹ سے ٹورنامنٹ کے مقامات تک فضائی ٹیکسی کی سہولت فراہم کرنے کامنصوبہ ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق ایئرپورٹ سے پیرس کے شمال میں پہنچنے کیلئے تقریباً ایک گھنٹے کا سفر طے کرنا ہوتا ہے جو کہ ٹرین یا بس کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔