Advertisement

ایچ آئی وی مریضوں کیلئے انڈومینٹ فنڈ کی منظوری

June 24, 2019
 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایچ آئی وی/ ایڈز مریضوں کی امداد کیلئے ایک بلین روپے کا انڈومینٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دیدی۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق 6 رکنی کمیٹی ایڈز کے مریضوں کی بحالی کیلئے مختلف پروگرام شروع کرے گی، کمیٹی میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، مقامی ایم پی اے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ اور ایچ آئی وی کا ماہر شامل ہوگا۔

کمیٹی کی ذمے داریوں میں ایچ آئی وی کے مریضوں کیلئے فلاحی اسکیم ، مختلف آگاہی پروگرام شروع کرنا شامل ہیں۔

کمیٹی کو ایچ آئی وی کی ادویات کی خریداری کرکے انہیں تقسیم کرنے، فنڈز کی بہترین انویسٹمینٹ اور سرمایہ کاری فنڈز کا منافع شفاف طریقے سے خرچ کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ میں اس پروگرام پر عملدرآمد کرنے کی خود نگرانی کرونگا اور ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔


مکمل خبر پڑھیں