Advertisement

پنجاب میں ایچ آئی وی کے مریض سندھ سے بھی زیادہ

June 24, 2019
 

پنجاب میں ایڈز کے وائرس (ایچ آئی وی) کے پھیلاؤں کی صورتحال سندھ کے شہر رتوڈیرو سے زیادہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13ہزار 4سو تک پہنچ چکی ہے۔

سندھ کے شہر رتو ڈیرو میں یہ تعداد500 سے تجاوز کرچکی ہے،جن میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی کا سب سے زیادہ پھیلاؤں ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہوا، جہاں 3ہزار سے زائد افراد ایڈز کے وائرس سے متاثر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 2ہزار 800 سے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکریننگ ہونے پر جیلوں میں موجود 3ہزار قیدیوں میں بھی ایڈز کا وائر س پایا گیا۔


مکمل خبر پڑھیں