آرمی چیف کا برطانوی وزارت دفاع کا دورہ

June 24, 2019

فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام اور تصاویر شیئر کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی وزرات دفاع کے دورے کے موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر نک کارٹر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفود کی سطح پر مذاکرات میں جیو اسٹریٹجیک صورتحال اور پاک برطانیہ عسکری تعاون پر بات چیت کی گئی۔

فوٹو: آئی ایس پی آر

گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹرنیشنل اسٹریٹجیک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈیز میں بھی ہونے والی تقریب میں خطاب کیا تھا۔