انٹر مارکیٹ ‘ روپے کے مقابلےمیں ڈالر کی قدر میں 4پیسے کا اضافہ

June 25, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت 4؍ پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 30؍ پیسے کا اضافہ لیکن قیمت فروخت میں استحکام رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیر کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں4پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.93روپے سے بڑھ کر156.97روپے اور قیمت فروخت میں 157.13؍ روپے سے بڑھ کر 157.17؍ روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں30پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.70روپے سے بڑھ کر156.00روپے اورقیمت فروخت 156.70؍ روپے پرمستحکم رہی۔ یورو کی قیمت خرید میں 80؍ پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید میں50 پیسے اورقیمت فروخت میں40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید 176.00؍ روپے سے بڑھ کر 176.80؍ روپے اور قیمت فروخت 178.50روپے سے بڑھ کر 179.00؍ روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 197.00؍ روپے سے بڑھ کر 197.50؍ روپے اور قیمت فروخت 199.50؍ روپے سے بڑھ کر 199.90؍ روپے ہوگئی۔