نان بینکنگ سرمایہ کاری سیکٹر خدمات فراہم نہیں کرتا سرمایہ کاری کرتا ہے، خالد مرزا

June 25, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پالیسی بورڈ کے چیئر مین خالد مرزا نے کہا ہے کہ نان بینکنگ سرمایہ کاری سیکٹر اور مضاربہ سندھ حکومت کی جانب سے لیزنگ پر عائد سیلز ٹیکس کی مخالفت کریں ،جو کہ ناانصافی ہے، حکومت کے اندازے کے برعکس نان بینکنگ سرمایہ کاری سیکٹر خدمات فراہم نہیں کرتا سرمایہ کاری کرتا ہے۔۔ ان خیالات کا اظہار خالد مرزا نے کراچی میں منعقدہ تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔