ایف پی سی سی آئی کے 10میں سے 7مطا لبا ت ما ن لیے گئے

June 25, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے 10 میں سے 7مطا لبا ت ما ن لیے گئے ہیں البتہ 3؍ تسلیم نہیں ہوئے۔ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ایک وفد نے سابق صدر ایف پی سی سی آئی و سابق چیف ایگز یکٹو ایس ایم منیر کی سر برا ہی میں 20جون 2019کو وزیراعظم ، مشیر برائے خزانہ ، مشیر برائے تجا رت اور ایف بی آر کے چیئرمین سے ملاقا ت کی ۔ اس ملا قا ت میں ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی ، سنیئر نا ئب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، سابق صدر زبیر طفیل اور ایف پی سی سی آئی کے تمام نائب صدور شا مل تھے۔وفد کی جانب سے اس ملا قا ت میں 10مطالبات پیش کیے جن میں 7مطا لبا ت ما ن لیے گئے اور 3مطالبات منظور نہیں ہوئے ۔