چالیس ہزار کے بانڈ کی فروخت آج سے بند

June 25, 2019

اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار کے بانڈ کی فروخت آج سے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 40 ہزارکا بانڈ 31 مارچ 2020ء کے بعد قابل قبول نہیں ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق 40 ہزار کےبیئرر بانڈ کی قرعہ اندازی نہیں ہو گی، 40 ہزار کے بانڈ کے عوض نقد ادائیگی بھی نہیں ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چالیس ہزار کا بیئرر بانڈ، پریمیم پرائز بانڈ میں تبدیل کرایا جاسکے گا، 40 ہزار کے بانڈ کے عوض اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ خریدے جاسکتے ہیں۔

40 ہزار کے بانڈ کے عوض ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ بھی خریدے جا سکتے ہیں جبکہ 40 ہزار بانڈ کی نقد ادائیگی بیئرر کے بینک اکاؤنٹ میں کی جاسکے گی۔