آج بنائیں مزیدار آلو ،مولی اور دال بھرے پراٹھے

June 26, 2019

آلو کے پراٹھے

اجزا: آلو ایک کلو ،آٹا ایک کلو ،میدہ آدھا کلو،گھی آدھا کلو ،ادرک آدھا ٹکڑا (باریک کاٹ لیں )،پیا زدو عدد ،ہرا دھنیا ،گرم مسالہ چائے کا ایک ،ایک چمچہ ،سفید زیرہ پسا ہو ا، دھنیا پسا ہوا چائے کے دو،دو چمچے ،نمک ،لال مرچ اور ہری مرچ حسب ِضرورت

ترکیب:آٹا اور میدے کو خوب اچھی طرح سے گوند ھ لیں۔گوندھنے میں ہی تھوڑا نمک بھی ڈال دیں ۔آلو اُبال کر میش کرلیں ۔اب اس میں سب مسالے ملادیں پیاز ،ہری مرچ ،ہرا دھنیا باریک کاٹ کر ڈالیں ۔اب آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر اس کو بیل لیں پھر اس ایک حصے پر تھوڑے آلو ڈال دیں اور دوسرے حصے کو اس کے اوپر رکھ کے بیل لیں اور گھی ڈال کر اچھی طرح سے سینک لیں ۔مزیدار آلو کے پراٹھے تیار ہیں۔ سلاد اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں ۔

دال بھرے پراٹھے

اجزا:چنے کی دال آدھا کلو ،آٹا ایک کلو ،،میدہ ایک پائو ،گھی آدھا کلو ،نمک ،لال مرچ حسب ِذائقہ ،ہری مرچ ،ہرا دھنیا اور گرم مسالہ حسب ِضرورت

ترکیب:دال کو اُبال کر پیس لیں اور اس میں سب مسالے ملادیں ۔پیاز ،ہری مرچ ،ہرا دھنیا باریک باریک کاٹ کر ملا دیں ۔اب آٹا اور میدہ ملا کر گوندھ لیں ۔گوندھنے میں ہی تھوڑا گھی نمک ڈال دیں ۔اب اس کو جیسے دوسرے پراٹھے بنتے ہیں ۔اسی طرح سے پکالیں ۔

مولی کے پراٹھے

اجزا:مولی آدھا کلو ،آٹا ایک کلو ،میدہ آدھا پائو ،نمک ،لال مرچ ، ہرا دھنیا اور گھی حسب ِ ضرورت

ترکیب: مولی دھو کر کدوش کرلیں اور پھر گھی کڑ کڑا کر اس میں مولی ڈال دیں ۔لال مرچ ،نمک ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں جب گل جائے تو اس کو اتارلیں ۔ٹھنڈا کر کے اس میں دھنیا کاٹ کر ملا لیں ۔اب آٹا اور میدہ ملا کر اس کو گوندھ لیں ۔نمک بھی ڈال لیں ۔چھوٹے چھوٹے پیڑے بناکر آلو کے پراٹھے کی طرح بنائیں ۔